بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل

گجرات : بھارت میں پانی پوری (جسے عام طور پر گول گپے کہا جاتا ہے) بیچنے والا ایک شہری وزیر اعظم نریندر مودی سے مشابہت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمشکل انیل بھائی ٹھاکر گجرات کے رہائشی ہیں، جو گول گپے بیچتے ہیں۔ان کی شہرت مودی سے مشابہت کی وجہ سے ہے، جس کی وجہ سے بہت سے لوگ ان کی دکان پر آتے ہیں۔
لوگ انہیں پی-ایم مودی کہتے ہیں کیوں کے ان کا لباس، چشمے،بال،اور سفید داڑھی مودی جی سے بہت مشابہت رکھتی ہے۔

انیل جوناگرھ کے رہائشی ہیں۔ یہ دکان ان کے دادا نے شروع کی تھی جبکہ انیل نے 18 سال کی عمر میں یہاں گول گپے بیچنا شروع کیا تھا۔مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے، 71 سالہ انیل نے کہا کہ لوگ اکثر ان کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں کیونکہ ان کی شکل مودی سے ملتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں مقامی لوگوں اور سیاحوں دونوں سے بہت پیار اور محبت ملتی ہے کیونکہ وہ وزیر اعظم مودی سے مشابہت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں