فرانس میں اجنبی مرتے ہوئے 3 ارب روپے گاؤں کو دے گیا

فرانس میں راجر تھیبرویل نامی ایک مخیر 91 سال کی عمر میں چل بسا۔ وہ صرف اِس لیے دوردراز واقع ایک گاؤں کو 1 کروڑ یورو (تین ارب روپے) دے گیا کہ اْس کا نام مرحوم کے نام کے آخری لفظ سے مماثل تھا۔

گویا یہ اہل تھیبرویل (Thiberville) کی خوش قسمتی ہے کہ راجر کے نام کا آخری لفط اْن سے آ ٹکرایا.

گاؤں کی آبادی 1773نفوس ہے اور وہ بھاری رقم پا کر حیران پریشان ہو گئے جو مقامی سالانہ بجٹ سے پانچ گنا زیادہ ہے.

اس پْرکشش تحفے سے گاؤں کی انتظامیہ اسکول واسپتال کی مرمت کرانے کے علاوہ نئی سڑکیں اور باغات تعمیر کرائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں