1 مٹن کلیجی 1/2 کلو
2 تیل 1/2 کپ
3 لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچے
4 لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
5 ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
6 نمک حسب ذائقہ
7 ادرک پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
8 ہری مرچیں (لمبی کاٹ لیں) 4 عدد
9 لیموں‘ ٹماٹر گارنشنگ کیلئے
10 گرم مصالحہ پاؤڈر تھوڑا سا
تیار کرنے کی ترکیب
1کلیجی کو اچھی طرح دھو لیں۔
2پتیلی میں تیل ڈال کر تھوڑا گرم کریں۔
3اس کے بعد اس میں لہسن‘ ادرک پیسٹ‘ لال مرچ پاؤڈر‘ ہلدی پاؤڈر اور نمک ڈال دیں۔
4پانی کا چھینٹا دے کر اچھی طرح بھون لیں۔
5اب کلیجی ڈال کر (بغیر پانی ڈالے) 20 منٹ تک پکائیں۔
6کلیجی گل جائے تو اچھی طرح بھون کر گرم مصالحہ پاؤڈر اور ہری مرچ لمبائی میں کاٹ کر ڈال دیں۔
7سرونگ ڈش میں نکالیں لیموں اور ٹماٹر سے گارنش کر کے سرو کریں۔