اجزاء:
چکن(بون لیس) ۔1کلو
لال مرچ(کٹی ہوئی) ۔1چائے کا چمچ
سویا سوس۔ ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر(باریک کاٹ لیں )۔ دو عدد
ٹماٹو کیچپ ۔ دوچائے کے چمچ
ہری پیاز(باریک کاٹ لیں)۔ ایک عدد
شملہ مرچ (لمبائی میں کاٹ لیں)۔ ایک عدد
نمک ۔حسب ذائقہ
چلی سوس ۔ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ۔ایک چائے کا چمچ
لہسن(پسا ہوا)۔ایک چائے کا چمچ
گاجر (لمبے سلائس کاٹ لیں)۔ ایک عدد
بند گوبھی (باریک کاٹ لیں)۔ ایک عدد
چاول (ابلے ہوئے)۔ دو کپ
انڈے(ابلے ہوئے)۔ تین عدد
ترکیب:تیل گرم کر یں اور اس میں چکن ڈال کر تھوڑی دیر بھونیں۔ اب اس میں نمک، لہسن، کٹی مرچ اور ٹماٹر ڈال کر پکائیں۔ جب ٹماٹر کا پانی خشک ہو جائے تو کالی مرچ، سویا ،چلی سوس اور ٹماٹوکیچپ ڈال کر بھونیں اور اس کو علیحدہ رکھ لیں۔ چاولوں کو نمک ڈال کر ابال لیں۔ اب تمام سبزیوں کو ایک علیحدہ فرائنگ پین میں تھوڑے سے تیل میں فرائی کر لیں اور انہیں بھی الگ رکھ لیں۔انڈوں کو سلائس میں کاٹ لیں۔ اب ان تمام چیزوں کی باری باری تہہ لگائیں۔ پھر انڈے کاٹ کر سجائیں اور چاہیں تو اس کے اوپر لہسن کا بگھار کر لیں۔ مزیدار تھائی رائس تیار ہیں۔