چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد ہمارے لئے باعث اعزاز ہے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کئی سالوں بعد پاکستان میں بڑے ایونٹس کا آغاز ہو رہا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد سپورٹس کا میگا ایونٹ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان میں کھیل کے میدان ویران ہو گئے تھے، آئی سی سی کے رائٹس کے حصول کے لئے بروقت ادائیگی کی، ان کی تمام شرائط پوری کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں