عالمی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: عالمی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نا ئیک اسلام آباد پہنچ گئے۔وفاقی مشیر وزیراعظم برائے یوتھ پروگرام رانا مشہود خان،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن اور اور پارلیمانی سیکرٹری مذہبی آمور شمشیر علی مزاری نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر استقبال کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر مختلف شہروں میں خطاب کریں گے ۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے مختلف شہروں میں خطابات کا شیڈول چار دن قبل جاری کیا گیا تھا جس میں اسلام آباد ، لاہور ، اور کراچی میں خطابات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں