مچل سٹارک نے اپنی 35 ویں سالگرہ کا دن یادگار بناتے ہوئے اہم سنگ میل عبورکرلیا

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک نے اپنی 35 ویں سالگرہ کا دن یادگار بنانے ہوئے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ سری لنکا کے خلاف جاری گالے ٹیسٹ میں مچل سٹارک نے سری لنکا کے اوپنر کرونارتنےکو آؤٹ کرکے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 700 ویں وکٹ مکمل کی،مچل سٹارک 700 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے چھٹے تیز تیرن بولر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل 373 اننگز میں عبور کیا۔

اس فہرست میں سری لنکا کے سابق سپنر مرلی دھرن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جنہوں نے 308 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا،ان کے بعد بھارت کے روی چندرن ایشون ہیں جنہوں نے 351 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ ان کے علاوہ آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن 354 اننگز کے ساتھ تیسرے ، پاکستان کے وقار یونس 355 اننگز کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا کے گلین میک گرا 358 اننگز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں جب کہ بریٹ لی نے 381 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے اور وہ ساتویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے وسیم اکرم 382 اننگز کے ساتھ آٹھویں اور بھارت کے انیل کمبلے 389 اننگز میں 700 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرکے9ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ خیال رہے کہ 2010 میں آسٹریلیا کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے مچل اسٹارک اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 377، ون ڈے میں 244 اور ٹی ٹوئنٹی میں 79 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں