لندن: خفیہ سرنگوں کو سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

دوسری عالمی جنگ کے دوران بنکرز کے طور پر استعمال ہونے والی لندن کی خفیہ سرنگوں کو سیاحتی مقام میں تبدیل کر کے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے دارالحکومت لندن میں سیاحوں کے لیے خفیہ زیرِ زمین سرنگوں کو سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

کنگز وے ایکسچینج نامی یہ سرنگیں دوسری عالمی جنگ کے دوران فضائی حملوں سے بچنے کے لیے شہر کی سڑکوں سے 40 میٹر زیرِ زمین بنائی گئی تھیں، جنہیں اس وقت بنکرز کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔

اب انہیں لندں ٹنل کے نام سے جانا جاتا ہے، جنہیں سیاحتی مقام میں تبدیل کر کے 2027ء سے 2028ء کے درمیان عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان سرنگوں کو پُرکشش مقام میں تبدیل کیا جائے گا جہاں عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے میوزیم، نمائشیں اور تفریحی مقامات شامل ہیں۔

خفیہ سرنگوں کی تاریخ
یہ سرنگیں 1940ء کی دہائی میں فضائی حملوں سے بچنے کے لیے بنائی گئی تھی، جہاں 8 ہزار افراد پناہ لے سکتے تھے، تاہم جب تک یہ سرنگیں مکمل ہوئیں اس وقت تک فضائی حملوں کا خطرہ ٹل گیا تھا۔

یہ خفیہ سرنگیں شہر کی گلیوں سے 120 گہرے اور 40 میٹر زیرِ زمین ہیں۔

ان بنکرز کی دیواروں پر مختلف اشارے، بعض برطانوی فوجیوں اور ان کی رجمنٹس کے نام اب بھی موجود ہیں۔

انہیں 1960ء سے لے کر 1980ء تک 200 سے زیادہ انجینیئروں کے لیے بطور مرکزی دفتر استعمال کیا گیا۔

سٹی میٹرو سسٹم چلانے والے ادارے ٹرانسپورٹ فار لندن کی انتظامیہ کو امید ہے کہ ان خفیہ بنکرز کو عوام کے لیے کھولنے سے انہیں کافی رقم ملے گی جس سے شہر میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں