سردیوں میں دلہن کے لئے بیوٹی ٹپس

سردیوں کو شادیوں کا سیزن کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔شادی کے موقع پر ہر ایک کی نظر دلہن پر مرکوز ہوتی ہے۔دلہن کی جِلد، دلہن کے کپڑے، دلہن کی مہندی اور دلہن کا ہیئر اسٹائل کئی روز تک لوگوں کی گفتگو کا موضوع بن جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ شادی سے کئی روز پہلے ہی دلہنیں اپنی خوبصورتی نکھارنے سے متعلق نت نئے اور آزمودہ طریقے اپنانا شروع کر دیتی ہیں۔
اگر آپ بھی ان طریقوں کی تلاش میں ہیں تو آج کا مضمون آپ کے لئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔
ایڈوانس اپائنٹمنٹ
سردیوں میں زیادہ شادیاں ہونے کے باعث آپ کا پسندیدہ میک اَپ آرٹسٹ آپ کی شادی کے روز بھی مصروف ہو سکتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ آپ سردیوں میں میک اَپ کی ایڈوانس بکنگ لازمی کروا لیں۔
شادی کی تاریخ سے ایک دو ماہ پہلے آپ کو بکنگ لازمی کروا لینی چاہیے۔
جِلد کی نمی کا خاص خیال رکھیں
سرد موسم میں خشک جِلد صنف نازک کا اہم مسئلہ ہے اور چونکہ آپ دلہن بننے جا رہی ہیں، اس لئے اپنی جِلد کا عام روٹین سے زیادہ خیال رکھیں۔سردیوں کا آغاز ہوتے ہی روزمرہ کلینزنگ کی روٹین کو تبدیل کرنا ازحد ضروری ہے۔خاص طور پر اس صورت میں جب آپ فومنگ جیل کی تیار کلینزنگ استعمال کر رہی ہیں۔
ان کے بجائے Milky اور کریم والے کلینزنگ سے چہرے کی روزانہ کلینزنگ کریں اور انہی کی مدد سے جِلد پر آہستگی سے مساج کریں اور صاف پانی سے چہرہ دھو لیں۔اس کے بعد کاٹن کے تولیے یا ٹشو پیپر کی مدد سے چہرہ خشک کر لیں۔اگر آپ کے ہونٹوں کی رنگت گہری ہے تو اسے ہلکا کرنے کے لئے رات بھر بادام کی کریم ہونٹوں پر لگائیں۔
گلوسی ہیئر لک
گرمیوں میں عام طور پر خشک اور کھلے کھلے بال پسند کیے جاتے ہیں لیکن سرد موسم آتے ہی یہ خشک بال کسی بھی دلہن کے لئے مسائل کھڑے کر سکتے ہیں مثلاً شادی کی تقریبات میں ممکن ہے کہ خشک بالوں کے ساتھ آپ کا ہیئر اسٹائل ٹھیک نہ بنے۔
لہٰذا شادی سے کم از کم دو ہفتے پہلے ہی ایسے ہیئر ماسک کا استعمال لازمی کریں، جو آپ کے بالوں کو چمکتا ہوا اور گلوسی لک دے۔
ونٹر فلاور
کوئی بھی شادی پھولوں کے بغیر نامکمل سی محسوس ہوتی ہے۔ہال یا کمرے کی سجاوٹ ہو یا پھر دلہن کی تیاری، پھول چکا چوند میں اضافہ کر دیتے ہیں۔ہمارے یہاں عام طور پر دلہنیں موسم گرما اور موسم سرما دونوں ہی موسم کی شادیوں میں بالوں کے لئے گلاب لگانا زیادہ پسند کرتی ہیں لیکن ہیئر ایکسپرٹ کی رائے اس سے کچھ مختلف ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دلہنیں سردیوں میں ہیئر اسٹائل کے لئے ونٹر فلاور کا انتخاب کریں، یہ گلاب کے پھول کی نسبت زیادہ خوبصورت معلوم ہوں گے۔
شمری لک یا ہائی لائٹر
آج کی دلہنیں بھی بھاری میک اَپ کے بجائے نیچرل اور ہلکا میک اَپ پسند کرتی ہیں۔رواں برس دلہنوں میں ایک سے زائد نمایاں اور گہرے آئی شیڈز لگانے کا رجحان نسبتاً کم ہو گیا ہے اور ہلکے پھلکے آئی شیڈز کے ساتھ گلیٹر کا استعمال کر کے شمری آئی میک اَپ کو ترجیح دی جا رہی ہے اکثر دلہنیں شادی کے میک اَپ کے لئے شمری لک کا انتخاب کرتی ہیں مگر سرد موسم میں شمری میک اَپ لک کے بجائے ہائی لائٹر اور گلیٹر آئی میک اَپ کا استعمال زیادہ مفید ہے۔
بیوٹی ایکسپرٹ کے مطابق شمری لُک تصاویر کے لئے بھی مناسب نہیں، یہ بے جا چمک اور بوجھل تاثر پیدا کرتا ہے۔چنانچہ ایک وقت میں ایک ہی فیچر کو نمایاں کریں۔
سپر فوڈ ڈائٹ
کوئی بھی میک اَپ یا بیوٹی پراڈکٹ آپ کی خوبصورتی میں وقتی اضافہ تو کر سکتا ہے لیکن جو خوبصورتی آپ کو سپر فوڈ ڈائٹ سے حاصل ہو گی، اس کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔لہٰذا اپنی ڈائٹ میں موسم سرما کی سوغات سبزیاں، پھل اور ڈرائی فروٹ کا اضافہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں