اجزاء
1 چکن 250 گرام (کیوبز کاٹ لیں)
2 چاول 1/2 کلو
3 اسپیگھٹی 200 گرام
4 سویا سوس 4 کھانے کے چمچے
5 سیاہ مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
6 لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
7 شملہ مرچیں 3 عدد (اسٹرپس کاٹ لیں)
8 گاجر 2 عدد (اسٹرپس کاٹ لیں)
9 ہری پیاز 6-7 عدد (باریک چوپ کر لیں)
10 پیاز 1-2 عدد (سلائس کاٹ لیں)
11 چینی 2 چائے کے چمچے
12 انڈے 3 عدد
13 زرد رنگ 1/4 چائے کا چمچہ
14 نمک حسب ذائقہ
15 تیل حسب ضرورت
تیار کرنے کی ترکیب
1پانی میں زرد رنگ ڈال کر اسپیگھٹی اُبال لیں گل جائیں تو پانی نتھار کر ٹھنڈے پانی سے گزاریں اور 1 کھانے کا چمچہ تیل ڈال کر مکس کر کے رکھ دیں۔
2نمک ملے پانی میں چاولوں کو ایک کنی کی گنجائش کے ساتھ اُبال لیں۔
3کڑاہی میں تیل گرم کر کے چکن اور لہسن پیسٹ ڈال کر فرائی کریں کچھ دیر پکانے کے بعد اس میں گاجریں ڈال کر فرائی کریں۔
4چاول اسپیگھٹی ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں۔
5سویا سوس‘سیاہ مرچ پاؤڈر‘چینی اور نمک ڈال کر ملائیں۔
6انڈوں کو نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر پھینٹیں اور آملیٹ بنا کر چھوٹے چھوٹے پیسز میں کاٹ لیں۔
7الگ فرائی پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر شملہ مرچوں اور پیاز کو فرائی کر کے چاولوں میں شامل کریں۔
8انڈے اور ہری پیاز بھی شامل کر دیں۔
9سرونگ ڈش میں نکال کر ہری پیاز سے گارنش کریں اور سرو کریں۔