ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ( ڈریپ ) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بخار اور درد کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی دوا پروماس انفیوژن ہرگز نہ خریدیں۔خیبرپختونخوا میں بخار اور درد کی غیرمعیاری دوا کی فروخت کے انکشاف کے بعد ڈریپ نے پروماس انفیوژن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا۔
جس میں کہا گیا ہے کہ پروماس انفیوژن کا ایک بیچ 034غیرمعیاری قرارپایا، ڈرگ انسپکٹر نے ڈی آئی خان مارکیٹ سے پروماس کاسیمپل لیاتھا، لیب نے سیمپل میں غیر ضروری ذرات کی تصدیق کی۔ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کہ پروماس انفیوژن ٹریٹ فارماسوٹیکل بنوں کی تیارکردہ دواہے اور پیراسٹامول سے تیارشدہ بخار،جسمانی دردکی دواہے۔