سکویڈ گیم 2 کی اداکارہ جان کی بازی ہار گئیں

سکویڈ گیم کے مداحوں کے لیے ایک افسوس ناک خبر ، سیزن 2 میں اپنے کردار اور کئی دہائیوں کی شاندار پرفارمنس کے لیے جانی جانے والی اداکارہ لی جو-سِل انتقال کر گئیں۔ لی ۔جو۔سل نے Netflix سمیش ہٹ کے دوسرے سیزن میں پارک مال سون، ہوانگ جون ہو (وائی ہا جون) کی ماں اور ہوانگ ان ہو (لی بیونگ ہن) کی سوتیلی ماں کا کردار ادا کیا۔
کورین ڈرامہ اسٹار کو 30 سال قبل چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور انہیں زندہ رہنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا گیا تھالیکن انہوں نے 13 سال تک بیماری سےلڑنے کے ساتھ ساتھ اداکاری کے شعبے میں بھی اپنا لوہا منوایا ۔ تاہم 81 سالہ اداکارہ کو نومبر میں معدے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ آج جنوبی کوریا کے شہر Uijeongbu میں واقع اپنے خاندانی گھر میں انتقال کر گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں