بوہیمیا کا اصل نام کیا ہے؟گلوکار نے مداحوں کو حقیقت بیان کردی

معروف گلوکار و ریپر بوہیمیا نے آخر کار مداحوں کا اپنا اصل نام بتا دیا۔

تفصیلات کےمطابق بوہیمیا ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جہا ں میزبان نے گفتگو کے دوران گلوکار سے سوال پوچھا کہ انہیں بوہیمیا کے علاوہ اور کس نام سے پکارا جائے؟ جس پر گلوکار نے کہا کہ انہیں راجا کہہ کر بلا سکتے ہیں کیونکہ ان کے گھر والے انہیں راجا کہتے ہیں۔

میزبان کی جانب سے اصل نام پوچھا گیا تو گلوکار نے جواب دیا کہ میرا اصلی نام ‘راجرڈ ڈیوڈ’ ہے۔انہوں نے بتایا کہ بوہیمیا کے نام کا مطلب ‘آزاد’ ہے اور جب میں نے دیسی ریپ شروع کیا تو لوگوں کو پنجابی ریپ سمجھ نہیں آئی، وہ کہتے تھے آپ پنجابی گلوکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں