اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
وفاقی پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی ایکٹ اور سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ، سینٹر شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ بھی نامزد ہیں۔
پولیس کی جانب سے مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی، اعظم سواتی اور نعیم حیدر پنجوتھا کو مقدمے بھی نامزد کیا گیا۔
لازمی پڑھیں ۔پی ٹی آئی کے وکیل مصطفین کاظمی کو سپریم کورٹ میں تلخ کلامی مہنگی پڑ گئیمقدمہ میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھانے والے 100 سے زائد نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔
متن مقدمہ کے مطابق مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلایا اور پولیس سے مزاحمت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ احتجاج کے دوران ٹائر جلا کر راستے بھی بند کر دیئے گئے۔مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔