ڈرل مشین آرڈر کرنیوالے شخص کو ڈبے میں کیا موصول ہوا، دیکھ کر حیران

غیر ملکی پلیٹ فارم سے آن لائن آرڈر کر کے ڈرل مشین منگوانے والا امریکی شہری ڈبے میں پرنٹ آؤٹ دیکھ کر ششد رہ گیا۔

امریکی ریاست جورجیا سے تعلق رکھنے والے 68 سالہ سِلویسٹر فرینکلن نے گزشتہ نومبر میں ایک آن لائن اسٹور سے 40 ڈالر میں ڈرل مشین اور ایک پریشر واشر خریدا۔

کچھ ہفتوں بعد دسمبر میں جب انہیں وہ پارسل موصول ہوا تو انہوں نے دیکھا کہ کمپنی نے ڈبے میں ڈرل مشین کی ایک پرنٹ آؤٹ تصویر طے کر کے بھیجی تھی۔

سِلویسٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے 40 ڈالر ادا کیے اور انہیں اس کے بدلے کیا ملا ڈرل اور اسکریو کی ایک تصویر۔ اس معاملے پر وہ بہت غصہ ہیں اور پیسوں کی واپسی کے لیے پلیٹ فارم سے رابطہ بھی کیا ہے۔

تاہم، ابھی ری فنڈ کے لیے ان سے باقاعدہ رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں