فش روسٹ ود رائس بنانے کی ترکیب

اجزاء
1 مچھلی (سالم) 1 عدد (سرکہ اور نمک لگا کر دھولیں)

2 زردرنگ 1/4 چائے کا چمچہ

3 لا مرچ پاوٴڈر 1 کھانے کا چمچہ

4 زیرہ پاوٴڈر 1/2 چائے کا چمچہ

5 اجوائن 1/4 چائے کا چمچہ

6 لیموں کا رس 1/4 کپ

7 سرکہ 1 چائے کا چمچہ

8 نمک حسب ذائقہ

9 تیل حسب ضرورت

تیار کرنے کی ترکیب
1پیالے میں زردرنگ، لال مرچ پاوڈر۔ زیرہ پاوٴڈر۔ گرم مصالحہ پاوٴڈر۔ اجوائن۔ سرکہ ۔ نمک اور لیموں کا رس ڈال کر مکس کر کے آمیزہ بنالیں

2تمام آمیزہ مچھلی پر لگا کر تقریباََ 1 گھنٹے ریفریجریٹر میں رکھ دیں

3کڑاہی میں تیل گرم کر کے مچھلی ڈال کر ڈیپ فرائی کرلیں

4سنہری ہوجائے تو سرونگ ڈش میں رکھ کر اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سروکریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں