چین سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون لن شیمو 122 سال کی عمر میں اپنے گھر میں گہری نیند کے دوران انتقال کر گئیں۔سرکاری دستاویز کے مطابق لن شیمو کی تاریخ پیدائش 18 جون 1902 تھی،وہ کل 122 سال اور 197 دن زندہ رہیں۔وہ اپنے ملک میں چنگ خاندان کے گوانگسو دور میں پیدا ہوئی تھی جب کہ تھیوڈور روزویلٹ امریکی صدر تھے اور لارڈ سیلسبری برطانوی وزیر اعظم تھے، اور وہ 1912 میں ٹائی ٹینک ڈوبنے کے وقت زندہ تھیں جب وہ 10 سال کی تھیں۔
لن شیمو نے اپنی پوری زندگی چینی صوبے فوجیان میں گزاری جو چین میں شنگھائی اور ہانگ کانگ کے درمیان واقع ہے۔ ان کے تین بیٹے اور چار بیٹیاں تھیں۔ ان کا سب سے چھوٹا بیٹا آج 77 سال کا ہے۔بڑھاپے کی وجہ سے اپنی بینائی کھونے اور گر کر دونوں ٹانگوں کو زخمی کرنے کے علاوہ، لن شیموکو کوئی طبی مسئلہ نہیں رہا.ان کے رشتے داروں نے ان کی اچھی بھوک ،خوش مزاجی اور ہمیشہ مثبت رویے رکھنے کو ان کی طویل عمر کا راز بتایا ہے.