چولستان جیپ ریلی کیلئے ٹریک کی نشاندہی اور بحالی کا کام شروع

انٹرنیشنل میگا ایونٹ چولستان جیپ ریلی کی تیاریاں جاری ہیں، چولستان میں جیپ ریلی کے لیے ٹریک کی نشاندہی اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

گریڈر اور ٹریکٹر بلیڈ سے جیپ ریلی ٹریک کی ہمواری کا کام جاری ہے، جیپ ریلی کا ایونٹ 12 فروری سے 16 فروری تک جاری رہے گا، جیپ ریلی کا ٹریک مجموعی طور پر 576 کلو میٹرز تک رکھا گیا ہے۔

لوپ ون ٹریک دلوش ڈاہر سے قلعہ جام گڑھ تک 235 کلو میٹر کا ہو گا، لوپ ٹو ٹریک دلوش ڈاہر سے قلعہ بجنوٹ تک 231 کلو میٹر کا ہو گا جبکہ جیپ ریلی میں ٹرک ریس، ڈرٹ بائیک ریس اور کلچرل فیسٹیول کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں