برازیل میں جمعہ کے روز ساؤ پالو میں ایک مصروف سڑک پر ایک چھوٹا طیارہ ایک بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔جائے وقوعہ پر لی گئی ویڈیو میں فائر فائٹرز کو طیارے کے ملبے کو گھیرے ہوئے دکھایا گیا، جو قریبی نجی ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد گر گیا۔طیارے کے پائلٹ اور شریک پائلٹ کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے۔مقامی فائر فائٹرز کے مطابق، طیارے کا ایک ٹکڑا بس سے ٹکرا گیا، جس سے اندر موجود ایک خاتون زخمی ہو گئی، جبکہ ایک موٹر سائیکل سوار ملبے کے دوسرے ٹکڑے سے ٹکرا گیا۔زخمیوں کو فوراًورگیرو ایمرجنسی کیئر یونٹ میں منتقل کر دیا گیا۔
