لاہور میں عمرے کیلئے جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کا انکشاف

لاہور میں عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والوں کو جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق برڈ ورڈ روڈ پر فیڈرل ہیلتھ سنٹر میں تعینات ڈاکٹر شہزاد نسیم، نرسنگ اسسٹنٹ اکرم اور جونیئر کلرک شیراز سمیت دیگر نے جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ دینے کے لیے عمرے پر جانے والے ایک شہری سے 20ہزار روپے طلب کیے تھے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فیڈرل ہیلتھ سنٹر کے ایک ڈاکٹر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ویکسین سنٹر پرگردن توڑ بخار کی ویکسین لگائے بغیرسرٹیفکیٹ جاری کیے جا رہے تھے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں