ملتان کی وکٹ پر اسپنرز کو مدد ملے گی، عبداللہ شفیق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ ملتان کی وکٹ پر اسپنرز کو مدد ملے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کا آغاز ملتان سٹیڈیم میں ہوگیا ہے اور میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 151 اور عبداللہ شفیق 102 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔

پہلے روز کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ سنچری بنا کر ٹیم کیلئے ایک ٹون سیٹ کی ہے، بطور کھلاڑی چیلننجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ کیرئیر کے ابتدا میں ناکامی پر ٹیم مینجمنٹ نے بھروسہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کھیل کے آغاز میں وکٹ تھوڑا مشکل تھا، ملتان کی وکٹ پر اسپنرز کو مدد ملے گی، بطوربیٹنگ یونٹ ہم نے اچھا کھیل پیش کیا، آخری سیشن میں وکٹیں گریں لیکن ابھی ہم اچھی پوزیشن میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملتان میں گرمی ہے، موسم چیلنجنگ ہے، بطور پروفیشنل آپ کو یہ سب ڈیل کرنا ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں