نیویارک میں 311 برس پرانا آلہ موسیقی وائلن ایک کروڑ 13 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگیا۔
یہ وائلن اٹلی کے معروف آلات موسیقی کے کاریگر انتونیو استرا دیواری نے 1714 میں بنایا تھا۔ وائلن کی نیلامی نیویارک کے ساتھبیز نیلام گھر میں ہوئی۔
وائلن بوسٹن میں قائم میوزک اسکول نیو انگلینڈ کنزرویٹری کی ملکیت تھا۔ اس سے قبل 2011 میں انتونیواسترا دیواری کا ایک اور وائلن ’لیڈی بلنٹ‘ ایک کروڑ 59 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا تھا جسے تاریخ میں سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے والا آلۂ موسیقی قرار دیا جاتا ہے۔