کینسر سے بچاؤکی پہلی ویکسین تیار،سائنسدانوں کا دعویٰ

آکسفورڈ: سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ میں اوویرین کینسر سے بچانے والی دنیا کی پہلی ویکسین تیار کی جا رہی ہے جو مستقبل میں ہزاروں زندگیوں کو بچانے اور بالآخر بیماری کو ختم کرنے میں مدد فراہم کر سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے سائنس دان نے ایک ویکسین تیار کر رہے ہیں جو انسان کے مدافعتی نظام کو اوویرین کینسر کو ابتدائی مراحلے میں شناخت کر تا ہے جس کے باعث پھر اس تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔

ماہرین پُر امید ہیں کہ اس ویکسین کو NHS میں خواتین کو بیماری سے بچاؤ کے لیے دیا جائے گا تاکہ بیماری کو ختم کیا جاسکے۔کینسر کے خیراتی اداروں نے اس تحقیق کو سراہا ہے جس میں ہزاروں زندگیاں بچانے اور خواتین کوBRCAجین کی تغیر کے سبب اووریز کے نکالے جانے سے بچانے کی صلاحیت ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں