واشنگٹن: امریکی صدر نے مختلف ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردیئے۔ٹھیکوں کیلئے غیر ملکیوں کو رشوت دینے میں ملوث امریکی اہلکار ایگزیکٹو آرڈر کے بعد کارروائی سے محفوظ رہے، امریکی صدر نے محکمہ انصاف کو پابند کرنے کے حکم نامے پر دستخط کئے، غیر ملکی اہلکاروں کو رشوت دینے پر امریکیوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پابندی سے امریکی فرموں اور کاروباروں کو غیر ملکی حریفوں کے مقابلے میں نقصان ہوتا ہے، امریکی صدر نے سٹیل اور المونیم پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ گاڑیوں اور ادویات پر بھی ٹیرف کیلئے غور کررہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ دو روز میں ٹیرف عائد کریں گے، امریکی برآمدات پر جو ملک ٹیرف لگائے گا جوابی ٹیرف لگایا جائے گا، کسی ملک کو امریکی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔امریکی صدر نے سابق گورنر ایلی نوائے راب بلاگو جووچ کیلئے صدارتی معافی کا اعلان کر دیا۔
![](https://dailyaftab.pk/wp-content/uploads/2025/02/Trump-3.jpg)