بھارتی ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی کی اہلیہ اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی و چیئرپرسن نیتا امبانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ریکھا ایک ہی اسکول میں پڑھا کرتے تھے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فیشن ڈیزائنر، کوسٹیوم اسٹائلسٹ اور فلم میکر منیش ملہوترا نے حال ہی میں ممبئی میں اپنے نئے اسٹور کا آغاز کیا۔
اس موقع پر فلمی ستارے، فیشن بزنس سے تعلق رکھنے والے سیلبریٹیز اور فلم انڈسٹری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور منیش ملہوترا کو انکی کامیابی پر مبارکباد دی۔تقریب میں منیش کی پسندیدہ اداکارہ ریکھا بھی موجود تھیں جو کہ تقریب میں شریک ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی سے گفتگو کرتی نظر آئیں۔ اس سے قبل دونوں بڑی گرمجوشی سے آپس میں ملیں اور کافی دیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے کھڑی رہیں۔
69 ریکھا نے اس موقع پر گولڈن ساڑھی اور میچنگ جیولری پہن رکھی تھی، جبکہ نیتا امبانی نے پیرٹ گرین ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ اس سے میچنگ ایرنگز بھی پہن رکھے تھے۔ اس موقع پر نیتا امبانی نے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور ریکھا ایک ہی اسکول میں پڑھا کرتے تھے۔