افریقی ملک انگولا میں ہیضے نے وباء کی شکل اختیار کرلی، 108 افراد ہلاک

انگولا میں ہیضے کی بیماری وباء کی شکل اختیار کر گئی، وزارت صحت کے مطابق رواں سال کے دوران ہیضے کی وبا سے 108 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنوری سے اب تک بیماری کے 3,147 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں نصف کا تعلق لوانڈا سے ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق براعظم افریقہ کے جنوبی حصے کے مغربی وسطی ساحل پر واقع ملک میں گزشتہ چند دنوں میں ہیضے سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دارالحکومت لوانڈا سے انگولا کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ دنوں میں اموات کی تعداد بڑھی ہے۔ انتہائی وسائل رکھنے کے باوجود اس غریب افریقی ملک میں صفائی ستھرائی کی صورتحال نا گفتہ بہ اور انتہائی ناقص ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں