پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انٹربینک میں ڈالر سستا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، 700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 482 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن مثبت زون سے بند ہوا، 100 انڈیکس 577 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 141 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔پہلے ٹریڈنگ سیشن کے اختتام پر 20 کروڑ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 10 ارب روپے رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 360 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 564 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 11 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 279.26 روپے سے کم ہو کر 279.15 روپے پر آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں