گندم کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے، پنجاب میں آٹا مہنگا کر دیا گیا

لاہور: “گندم کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے”، پنجاب میں آٹے مہنگا کر دیا گیا، 2 ہفتوں کے دوران پنجاب میں گندم کی فی من قیمت میں 300 روپے اضافہ ہونے سے فلار ملز نے آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں آٹے کی قیمت نے پھر سے اونچی اڑان شروع کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکیٹ میں 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہوچکا ہے، قیمت میں اضافے کے بعد 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 1770 روپے کا ہوگیا ۔
صوبے میں فلار ملز نے 10 اور 20 کلو کے آٹے کے تھیلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ چیئرمین پنجاب فلار ملز ایسوسی ایشن ریاض اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ نجی شعبے اور گندم کی منڈیوں میں ذخیرہ ختم ہو رہا ہے۔

ایک بیان میں ریاض اللّٰہ نے کہا کہ 2 ہفتے میں گندم کی قیمت میں 300 روپے فی من کا اضافہ ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں آزادانہ گندم کی قیمتوں کے مطابق آٹا فروخت کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔آٹا ڈیلرز کے مطابق پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1730 کے بجائے 1770 روپے کا ہوگیا ہے۔ آٹا ڈیلرز کے مطابق 10 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، تھیلے کی قیمت 865 روپے سے بڑھ کر 875 روپے ہوگئی ہے۔ آٹا ڈیلرز کے مطابق آٹے کی قیمت میں حالیہ اضافہ 5 بڑی فلار ملز نے کیا ہے۔ آٹے کی قیمتیں بڑھنے پر روٹی کی قیمت بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں