نجی کالج واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کسی بچی کی جانب سے پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا: عظمٰی بخاری

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ نجی کالج واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کسی بچی کی جانب سے پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔ آج بھی ایک بچی کا نام لیا گیا ہے۔ اس نام کی تمام بچیوں کے متعلق ان کے گھروں سے پتا کیا گیا، مگر اس نام کی کوئی متاثرہ بچی موجود نہیں، سب انکاری ہیں۔

اس واقعے کے متعلق وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لے رہی ہیں۔مظلوم بچیوں پر سیاست چمکانے کی بجائے اگر کسی کے پاس مصدقہ اطلاعات اور بچی ہے تو پنجاب حکومت کے ساتھ ضرور شیئر کرے۔ نجی کالج کے جس گارڈ پہ الزام لگایا گیا ہے وہ کل سے پولیس حراست میں ہے۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بہت افسوس کی بات ہے،ان معصوم بچیوں کے خلاف ظلم پہ چسکا لینا اور خبریں بنانا بند کیا جائے۔ پنجاب یونیورسٹی والے واقعے پہ اس بوڑھے باپ جس کی اور بھی بیٹیاں ہیں اسکی آہیں سنیں یا آپ کو سیاست چمکانے دیں؟خدارا دوسروں کی بچیوں کو اپنی بچیاں سمجھیں،انکے گھر والوں کے پوسٹر مت لگائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں