بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مستقل طور پر نرمی برتی گئی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹوں کے والد کے ساتھ مستقل طور پر نرمی برتی گئی۔

ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس شخص نے اپنے مخالفین کےلیے کبھی نرمی نہیں دکھائی تھی۔ نواز شریف کو اپنی قریب المرگ اہلیہ سے فون پر بات کرنے کی اجازت تک نہیں دی گئی تھی۔

خواجہ آصف نے کہا اپوزیشن کے متعدد رہنماؤں کو بغیر کسی الزام کے جیل میں رکھا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں