پیٹرز مورگن کو فلسطینی یرغمالیوں کی حالت پر کوئی افسوس نہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیٹرز کو غزہ میں نسلی کشی، صہیونی جیلوں میں ہزاروں فلسطینی یرغمالیوں کی حالت پر کوئی خوف نہیں۔

خواجہ آصف نے برطانوی صحافی پیٹرزمورگن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں ایک سزا یافتہ قیدی کے معاملے پر ناراض ہیں، یہ میئر کے لیے صہیونی گولڈ اسمتھ کی حمایت کا ثمر ہے۔ پیٹرزمورگن نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق جمائمہ کا ٹویٹ شئیر کر کے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے بیٹوں کے والد کے ساتھ مستقل طور پر نرمی برتی گئی۔ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس شخص نے اپنے مخالفین کے لیے کبھی نرمی نہیں دکھائی تھی۔ نواز شریف کو اپنی قریب المرگ اہلیہ سے فون پر بات کرنے کی اجازت تک نہیں دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں