26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ترمیم کیلئے بئی گئی ذیلی قانونی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیاگیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ذیلی کمیٹی میں اعظم نذیرتارڑ،مرتضی وہاب،کامران مرتضی،انوشہ رحمٰن،نویدقمرشامل ہیں، لیگل کمیٹی مسودے کو حتمی شکل دینے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھے گی ، ذیلی کمیٹی سیاسی جماعتوں کے مسودوں کے جائزے کے بعد مشترکہ مسودہ تیار کرے گی۔
ذیلی کمیٹی کا تیار کردہ مشترکہ مسودہ خصوصی کمیٹی کی سامنےرکھا جائےگا، مشترکہ مسودےپرتمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کواعتماد میں لیا جائےگا۔