ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ترکمانستان کےوزیرخارجہ راشدمیردوف کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں صدرمملکت نےدوطرفہ اقتصادی تعاون،کاروباری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا ہےاسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں آئے ترکمانستان کےوزیرخارجہ راشدمیردوف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

صدرمملکت آصف علی زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اقتصادی تعاون بہتربنانےکیلئےاسٹاک ایکسچینجزکےروابط بڑھاناہوں گے،خطے میں خوشحالی اوراستحکام کیلئےمل کرکام کرنےکی ضرورت ہے،صدرمملکت نےتاپی گیس پائپ لائن منصوبےکی جلدتکمیل کیلئےپاکستان کےعزم کااعادہ بھی کیا، تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں مفیدثابت ہوگا۔

آصف علی زرداری کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ اشک آبادمیں عالمی فورم میں شرکت ترکمان عوام کیلئےاحترام کی عکاس ہے،راشدمیردوف نےصدرترکمانستان کاصدرمملکت آصف زرداری کیلئےتہنیتی پیغام بھی پہنچایا،صدرمملکت نےشنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت پرراشدمیردوف کاشکریہ اداکیاصدرمملکت نےاشک آباد دورےکےدوران پُرتپاک مہمان نوازی پرترکمان حکومت شکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں