لاہور یوتھ فیسٹیول کا لوگو ٹور اختتامی منزل کی جانب رواں دواں

لاہور یوتھ فیسٹیول کا لوگو ٹور اختتامی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ گذشتہ روز پنجاب یونیورسٹی، فاسٹ یونیورسٹی، ایجوکیشن یونیورسٹی اور یو ایم ٹی میں لوگو ٹور ہوا جہاں فلوٹ کے ذریعے یوتھ فیسٹیول کے لوگو کی نمائش کی گئی۔ طلباء و طالبات نے فلوٹ پرتپاک استقبال کیا۔ مذکورہ تعلیمی اداروں میں یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے آگاہی سیمینار بھی منعقد کیا گیا۔
آگاہی سیمینار اور بعد ازاں آگاہی واک میں طلباء و طالبات نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ طلباء نے سیمینار میں یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے مختلف سوالات بھی پوچھے اور فلوٹ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ لوگو ٹور آج یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب، ڈی پی ایس اور پنجاب کالج کا وزٹ کرنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا ، اب مختلف مقابلہ جات کیلئے ٹرائل کا آغاز ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں