وفاقی کابینہ نے مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سےچینی برآمد کرنےکی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ قیمتیں مقررہ بنچ مارک سےبڑھنے پرچینی کی برآمد فوری منسوخ کی جائےگی، چینی کی برآمد شوگر ملز مالکان کی جانب سے پیداوار 21 نومبر سے شروع کرنے سےمشروط ہوگی، برآمد کے لیےچینی کی ریٹیل قیمت کا بنچ مارک فی کلو 145.15 روپےمقرر ہے، بنچ مارک سےریٹیل قیمت بڑھنےپر چینی کی برآمد فوری منسوخ کردی جائے گی۔

ذرائع بتانا ہے کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کو چینی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا گیا ہے، صوبائی حکومتوں کو بھی چینی کی قیمتوں کی نگرانی کرنے کا کہا گیا ہے، شوگر ملز مالکان چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 140روپے سے نہ بڑھنے کو یقینی بنائیں گے۔چینی برآمد کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں کوئی سبسڈی نہیں دیں گی، سٹیٹ بینک ہر 15روز بعد کی بنیاد پر چینی کی برآمد کی صورتحال سے ای سی سی کوآگاہ کرے گا۔

واضح رہے کہ جون 2024 سے اب تک مجموعی طور پر7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اس سےقبل وفاقی حکومت ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے 25 ستمبرکو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی تھی، وفاقی حکومت نے جون میں ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں