اوور سیزپاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کے محصولات میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد:سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کی وصولیوں میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 32.27 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر پراچہ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی 2024 تا جنوری 2025 کے دوران ترسیلات زر کے محصولات کا حجم 20.9 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 15.8 ارب ڈالر کی ترسیلات کی تھیں۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 7 مہینوں میں ترسیلات زر کے محصولات میں 5.1 ارب ڈالر یعنی 32 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایکسچینج کمپنیاں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران بینکوں کو 4 ارب ڈالر کے قریب فروخت کر چکی ہیں اور توقع ہے کہ رمضان المبارک کے اختتام تک مزید ایک ارب ڈالر بینکوں کو فروخت کئے جائیں گے جو بہت بڑی کامیابی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں