پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ

اسلام آباد: نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ شروع ہو گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی آمد پر حکومتی ارکان کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے کے بعد تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔آصف بھٹو، بلاول بھٹو زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، غیر ملکی سفراء کے بڑی تعداد بھی مہمان گیلری میں موجود ہے۔اجلاس کے باقاعدہ آغاز کیساتھ ہی اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ شروع کردیا گیا، صدر کے خطاب کے دوران اجلاس اپوزیشن کے نعروں سے گونجتا رہا۔ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ،اسپیکر قومی اسمبلی ،وزیراعظم اورتمام ارکان پارلیمنٹ کو میرا سلام، پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز ہے، ہمیں پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے عزم کے ساتھ کام کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں