خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور : خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پشاور، باجوڑ، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، بٹ خیلہ، اور بونیر سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے اثرات دیکھے گئے۔ اگرچہ زلزلے کی شدت کا ابھی تعین نہیں کیا جا سکا، لیکن لوگوں نے فوری طور پر اپنے گھروں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اللہ سے حفاظت کی دعائیں مانگیں۔

زلزلے کے بعد لوگ پریشان ہو کر محفوظ مقامات کی طرف جانے لگے۔ ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لیکن انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں