لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں فلسطینی پرچم تھامے بگ بین ٹاور پر چڑھنے والے نوجوان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم کو لندن کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر فرد جرم عائد کی گئی، ملزم پر عوامی پریشانی کا باعث بننے اور ریڈ زون میں داخل ہونے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
خیال رہے ہفتے کو لندن میں نوجوان مشہور بگ بین ٹاور پر فلسطینی پرچم لے کر چڑھ گیا تھا اور اس نے فری فلسطین کے نعرے بھی لگائے تھے، اس موقع پر بگ بین ٹاور کے اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئی تھیں جبکہ پولیس، فائر بریگیڈ اورایمبولینس کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچی تھیں۔
