صومی علی نے لارنس بشنوئی کو زوم کال کی دعوت دے دی

ممبئی: سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ اور خواتین کے حقوق کی کارکن صومی علی نے لارنس بشنوئی کو زوم کال پر چیٹ کےلیے دعوت دی ہے۔بھارت کے سپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے لارنس بشنوئی سے بات چیت کےلیے امریکا میں مقیم صومی علی نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے۔
لارنس بشنوئی اس وقت سابرمتی جیل میں قید ہے، سابقہ اداکارہ نے لارنس کو بات چیت کےلیے مدعو کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ جیل سے بھی زوم کال کررہے ہیں“۔
صومی علی نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر لارنس بشنوئی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ”یہ لارنس بشنوئی کےلیے براہ راست پیغام ہے:نمستے لارنس بھائی! سنا بھی ہے اور دیکھا بھی کہ اپ جیل سے بھی زوم کالز کررہے ہو، تو مجھے آپ سے کچھ باتیں کرنی ہیں۔ برائے مہربانی مجھے بتائیے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟“
پیغام کے آخر میں صومی علی نے لارنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”اپنا موبائل نمبر دے دیجئے، بڑا احسان ہوگا ا?پ کا۔ شکریہ“۔صومی علی اس سے قبل بھی سلمان خان کے حوالے سے بشنوئی برادری سے درخواست کرچکی ہیں۔ ایک انٹرویو میں صومی علی نے کہا تھا کہ ”کسی کی جان لینا قابل قبول نہیں ہے، چاہے وہ سلمان ہو یا عام ادمی۔ اگر اپ انصاف چاہتے ہیں تو ا?پ کو عدالت کا رخ کرنا چاہیے۔ میں بشنوئی برادری سے گزارش کرتی ہوں کہ سلمان خان کو نقصان پہنچانے سے کالا ہرن واپس نہیں ائے گا۔ اگر اس سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو میں اس کی طرف سے معافی مانگتی ہوں۔“
صومی علی 1999 میں سلمان خان سے تعلق ختم ہونے کے بعد ممبئی سے امریکا چلی گئی تھیں اور تب سے وہیں مقیم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں