پنجاب میں پولیو کے پھیلاؤ کا خطرہ کے پیش نظر انسداد پولیو مہم سے متعلق جامع حکمت عملی تیار کرنے کی سختی سے ہدایات کردی گئیں۔
جمعرات کو سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے اکتوبر میں ہونے والی انسداد پولیو مہم پر ہنگامی اجلاس کی صدارت کی جس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا انسداد پولیو مہم رضاکاروں کی ٹریننگ کی جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ جعلی یا غیر تصدیق شدہ ڈیٹا کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے اور گھوسٹ ملازمین یا کام نہ کرنے والے رضاکاروں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
نادیہ ثاقب کا کہنا تھا کسی بھی یونین کونسل میں کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہیں رہے گا، اسکولوں اور کالجوں سے نوجوان رضاکاروں کو انسداد پولیو مہم میں شامل کیا جائے گا، بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشن پر ٹیموں کو تعینات، دوسرے صوبوں سے آنے والی آبادی کو مانیٹر کیا جائے گاانہوں نے اپیل کی کہ سفر پر جانے والے تمام خاندان اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔