عالیہ بھٹ:مقبوضہ کشمیر میں دوران شوٹنگ لی گئی تصاویر وائرل

مقبوضہ جموں کشمیر: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اس وقت اپنی نئی فلم ’الفا‘ کی شوٹنگ کے لیے کشمیر میں موجود ہیں، جو وائی آر ایف اسپائی یونیورس کی تازہ ترین پیشکش ہے۔ فلم کے ہدایتکار شیو راویل ہیں، اور کاسٹ میں شرواری، بوبی دیول، اور انیل کپور جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

شوٹنگ کے نئے مرحلے کے دوران عالیہ بھٹ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ان کی قدرتی خوبصورتی کشمیر کے دلکش مناظر کے ساتھ اور بھی نکھر کر سامنے آ رہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے ایک ہوٹل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عالیہ بھٹ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ سفید کارڈیگن، نیوی بلیو پینٹس اور سفید مفلر کے ساتھ سادہ لیکن دلکش انداز میں نظر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں