اینڈروپ : یونان کے نامور ٹینس سٹار اورایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ سٹیفانوس اور امریکا کے ٹینس سٹار مارکوس اینڈریس گیرون نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنالی ۔
بیلجیئم میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں 26 سالہ سیکنڈ سیڈڈ یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس نے سخت مقابلے کے بعد برازیل کے ٹینس کھلاڑی تھیاگو سیبوتھ کو 6-7(5-7)، 6-4 اور 5-7 سے ہرا کر ٹاپ 8 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
دوسرے راؤنڈ کے ایک اور میچ میں امریکا کے ٹینس سٹار مارکوس اینڈریس گیرون نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے ٹینس کھلاڑی آرتھر رنڈرکنچ کو ٹائی بریک پر 6-7(6-8) اور 6-7(4-7) سے شکست دی اورکوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔برازیل کے ٹینس کھلاڑی تھیاگو سیبوتھ اور فرانس کے ٹینس کھلاڑی آرتھر رنڈرکنچ دوسرے راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔