پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں اپنے بانی سے ملاقات کی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کا 5 رکنی وفد بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کر رہا ہے۔
تحریکِ انصاف کے وفد میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، علی ظفر اور حامد رضا شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتِ حال اور کیسز سے متعلق گفتگو کی جا رہی ہے۔