کابینہ، اسمبلی اور سینیٹ اجلاسوں میں تاخیر کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، رانا ثناءاللہ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کابینہ، اسمبلی اور سینیٹ اجلاسوں میں تاخیر کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے جو عمران خان سے ملے بغیر بات نہیں کرنا چاہتی، مولانا کی کوشش ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو بھی منا لیں مگر میرا اندازہ ہے مولانا کی کوشش رائیگاں جائے گی۔
اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ کابینہ، اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کی تاخیر کی وجہ پی ٹی آئی وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، تحریک انصاف کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے اجازت لینے اڈیالہ جیل گئی ہے، تحریک انصاف کے وفد کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملے گی، بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں کہ وہ کسی کے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں۔
رہنما ن لیگ کیا کہنا تھا کہ2014ءسے ان کا ایجنڈا مسائل پیدا کرنا ہے، ہم نے مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر اتفاق کیا ہے، معمولی فرق کے ساتھ ہم نے جے یو آئی ف کا مسودہ اپنایا ہے، ہم نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوشش کی وہ نہیں مانے تو ہم مان گئے، مولانا کی کوشش ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو بھی منا لیں، مولانا کی کوشش اچھی ہے مگر میرا اندازہ ہے مولانا کی کوشش رائیگاں جائے گی مولانا کو اب اپنے مسودے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں