اسلام آباد:پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کی تعیناتی کے عمل میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام بھی طے کر لیے ہیں۔ قومی اسمبلی کے لیے بیرسٹر گوہر خان اور صاحبزادہ حامد رضا کے نام دیے گئے ہیں، جبکہ سینیٹ کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر کا نام پیش کیا گیا ہے۔
یہ نام پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ مشاورت کے بعد سپیکر کو فراہم کیے گئے، جنہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے کمیٹی کے لیے نام طلب کیے تھے۔ سینیٹر علی ظفر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی قومی اسمبلی سے مزید دو نام بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے، جن میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، علی محمد خان، اور شیر افضل مروت شامل ہیں۔