بنگلادیش سے سیریز کیلئے افغان کرکٹ ٹیم کا اعلان

افغانستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کےلیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ اس سیریز کا میزبان ہوگا، مہمان ٹیم بنگلادیش سے یہ 3 میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر افغانستان اور بنگلادیش کے درمیان یہ 3 میچز 6 سے 11 نومبر 2024ء کے دوران کھیلے جائیں گے۔
افغانستان کے اسکواڈ میں ابراہیم زدران ٹخنے کی سرجری کے باعث جبکہ مجیب الرحمان فٹنس مسائل کی وجہ سے شامل نہیں کیے گئے ہیں۔
حشمت اللّٰہ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ رحمت شاہ ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں راشد خان ، محمد نبی، رحمان اللّٰہ گرباز اور فضل حق فاروقی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں