کیا عامر خان اور سوریہ ’’گجنی ۲‘‘ میں دکھائی دیں گے؟

عامر خان جلد ہی اپنی ۲۰۰۸ء کی بلاک بلاسٹر فلم ’’گجنی‘‘ کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں۔ جو پہلی ہندوستانی فلم تھی جس نے گھریلو باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ کی کمائی کی تھی۔
یاد رہے کہ’’گجنی ‘‘ فلم کے ہدایتکار اےآر مروگادوس نے اسی نام کی تمل فلم کا ہندی ریمیک بنایا تھا۔ جس میں مرکزی کردار میں سوریہ نظر آئے تھے۔ یہ فلم کرسٹوفر نولان کی ۲۰۰۰ء میں آئی فلم ’’میمینٹو‘‘ سے متاثر تھی۔
تاہم اب سوشل میڈیاپر مداحوں کی جانب سے طوفان آیا ہوا ہے ، حال ہی میں پنک ویلا سے انٹرویو کے دوران تمل سپر اسٹار نے بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی فلم کا سیکوئل ’’گجنی ۲‘‘ آسکتا ہے۔ اور فلم میں ان کے ساتھ ساتھی اداکار کے طور پر عامر خان نظرآسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ’’گجنی ۲‘‘ کے ہدایتکار اے آر مروگادوس تمل اورہندی دونوں ورژن کریں گے۔ جبکہ تمل ورژن میں سوریہ مرکزی کردار میں دکھائی دے گے، اور ہندی ورژن میں عامرخان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
قوی امکان ہے کہ عامر تمل ورژن میں مہمان اداکارکے طور پر اور سوریہ ہندی ورژن میں مہمان اداکار کے طورپر نظر آئیں گے۔
اگر اشتراک منصوبہ بندی کے مطابق ہوتا ہےتو’’گجنی ۲‘‘ کو ہندوستانی سنیما کا اب تک کا سب سے بڑا سیکوئل قرار دیا جائے گا۔
تاہم ، سوریہ فی الحال اپنی آنے والی فلم ’’کنگوا‘‘کے پروموشن میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ بابی دیول اور دشا پٹانی نظر آئیں گے۔
عامر خان، اپنی آنے والی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ کشور کمار کی بائیوپک، لوکیش کنگراج کے ساتھ ایک سپر ہیرو فلم، راج کمار سنتوشی کے ساتھ ایک کامیڈی فلم اور زویا اختر اور اجول نکم کے ساتھ ایک بائیوپک میں کام کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں