کامن ویلتھ گیمز سے دو اہم گیمز کو نکالنے پراولمپک ایسوسی ایشن کا احتجاج

لاہور: کامن ویلتھ گیمز سے ہاکی اور ریسلنگ کو نکالنے پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کو خط لکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کامن ویلتھ گیمز حکام کو فیصلے پر غور کرنےکا کہے گی، اور ریسلنگ کو دوبارہ کامن ویلتھ گیمز میں شامل کرنےکا مطالبہ کرےگی۔
خیال رہے کہ گلاسگو میں 2026 میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز سے ہاکی اور ریسلنگ سمیت متعدد کھیلوں کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اس سے قبل ہونے والی میٹنگز میں اور بعد میں تحریری طور پر ریسلنگ اور ہاکی کی شمولیت پر زور دیا تھا۔
واضح رہے ہاکی اور ریسلنگ کو ڈراپ کرنے سے پاکستان کی میڈلز کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں