’داڑھی ہٹاؤ یا گرل فرینڈ بھول جاؤ‘ لڑکیوں کا انوکھا احتجاج

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی لڑکیوں کی جانب سے کیے گئے انوکھے احتجاج کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس میں لڑکیاں محبت کے لیے کلین شیو بوائے فرینڈز کا مطالبہ کرتی دکھائی دیں۔اندور شہر میں کالج اور یونیورسٹی کی لڑکیوں کی جانب سے انوکھی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

لڑکیوں کی جانب سے نکالی گئی انوکھی احتجاجی ریلی میں لڑکیاں پینٹ شرٹ پہن کر شریک ہوئیں اور انہوں نے علامتی طور پر اپنے چہروں پر داڑھیاں بھی لگا رکھی تھیں۔لڑکیوں نے مختلف نعروں کے پلے بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ سڑک پر منفرد نعرے لگاکر احتجاج کرتی دکھائی دیں اور آنے جانے والے لوگ ان کی ویڈیوز بناکر ان پر ہنستے بھی رہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں لڑکیوں کو مختلف نعرے لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔لڑکیاں نعرے لگاتی سنائی دیتی ہیں کہ ”داڑھی کے بغیر والے بوائے فرینڈ کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے“۔

اسی طرح انہوں نے ”داڑھی ہٹاؤ یا گرل فرینڈ بھول جاؤ“ اور ”نو کلین شیو، نو گرل فرینڈ“ جیسے نعرے بھی لگائے۔لڑکیوں نے جو پلے بینرز اٹھا رکھے تھے، ان میں یہی نعرے درج تھے اور وہ نعرے بازی کرتی سڑک پر روانی سے چلتی دکھائی دیتی ہیں۔

لڑکیوں کی جانب سے انوکھے احتجاج کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لڑکیوں نے اس طرح کا انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیوں کیا، تاہم بعض سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ احتجاج کسی تشہیری مہم کے لیے کیا گیا، جس کی تفصیلات بعد میں سامنے لائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں